Breaking News

خانیوال کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

راجن پور سے لاہور جانیوالی بس دھند کے باعث موٹروے ایم فور پر رشیدہ انٹرچینج کے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے بعد مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے 16 زخمی اور 7 لاشیں ریسکیو 1122 کی جانب سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کی گئیں۔ 16 میں سے 3 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 13 زخمی جن میں 9 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے تاحال زیر علاج ہیں، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی لاشیں بھی نشتر ہسپتال لائی گئیں جن کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور شاہ دراز کیخلاف درج کرتے ہوئے اسکو گرفتار کر لیا ہے، بس ڈارئیور شاہ دراز کا تعلق لاہور سے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved