Breaking News

خان صاحب طویل چھٹی پر جانے والے ہیں: مریم، کپتان زبان کو لگام دیں: طلال

acwaa

حکومتی ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قصور میں کئے گئے خطاب کے ردعمل میں انہیں آرے ہاتھوں لیا۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب جلد طویل چھٹی پر جانے والے ہیں۔ طلال چودھری نے کپتان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کپتان زبان کو لگام دیں، جواب دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو گھنٹے تک ہمارے رہنماؤں کے خلاف بدتمیزی کی، عمران خان کو سبق سکھانا ہمارے لئے کوئی بڑی بات نہیں۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ عمران خان کا خواب ہی رہے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثات پر عمران خان کی تنقید کے جواب میں کہا کہ حادثات پر سیاست مت کریں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved