Breaking News

خصوصی عدالتیں دہشت گردی سے نمٹنے کا مستقل حل نہیں: فاروق ستار

 

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں دہشت گردی سے نمٹنے کا مستقل حل نہیں ۔ انسداد دہشت گردی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔ ملک کو اسلحے سے پاک اور ججز کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ ایم کیو ایم نے یہ تجاویز وزیراعظم کو ارسال بھی کردیں۔

ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پاکستان کا نائن الیون ہے ۔ مدارس اصلاحات ضروری ہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں بولے کہ سانحہ پشاور انٹیلی جنس اداروں میں معلومات کا موثر تبادلہ نہ ہونے کا نتیجہ ہے ۔ خصوصی عدالتیں مسئلے کا مستقل حل نہیں ۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی پالیسی پر عمل درآمد ضروری ہے ۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو اسلحے سے پاک کرنے کے علاوہ ججز اور گواہوں کو بھی تحفظ بھی دینا ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved