Breaking News

خواتین ڈاکٹروں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر وکلا گروپ نے ینگ ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیا

لاجناح اسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور وکلا کے درمیان ہونے والا تنازع مریضوں کی لئے عذاب جان بن گیا۔ لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ چھیڑخانی پر منع کرنے پر وکلا گروپ نے ینگ ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیا۔ جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز دو گھنٹے تک ایمرجنسی کو بند کرکے احتجاج کیا۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج کی کنٹین میں ینگ ڈاکٹرز اور وکلا کے درمیان معمولی بات پر ہونے والی تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی ۔ ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا کہ باہر سے آئے وکلا گروپ نے لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی ۔ جس پر انہیں منع کیا تو وکلا گروپ نے ان پر حملہ کردیا۔ مسیحاوں نے اپنی لڑائی کی بھڑاس مریضوں ہر نکلتے ہوئے ایمرجنسی کو بند کردیا ۔ دوسری جانب مریض وارڈ کے باہر شدید گرمی میں تڑپتے رہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved