Breaking News

خورشید شاہ نے عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100 روزہ پروگرام پر عمل کریں۔ ہم اس پروگرام پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے کہا کہ ہم سسٹم کیلئے خطرہ نہیں بننا چاہتے۔ ملک کو سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ایک پارٹی کو سپورٹ کیا اور آج تقریباً تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن کےخلاف خاموش احتجاج کریں گے۔

مزید کہا کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100 روزہ پروگرام پر عمل کریں۔ ہم اس پروگرام پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

اس سے قبل 05 اگست کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکردیئے۔ خورشید شاہ نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کی

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔اخترمینگل کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں اسلام آباد آؤں گا اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کس کی حمایت کرنی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved