Breaking News

خیرات نہیں حق دیا جائے، ہم یکجا ہو جائیں تو آنے والا کل ہمارا ہے: فاروق ستار

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے الیکشن میں سیاسی مینڈکوں کی ضمانتیں ضبط کرانے کا دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں وڈیروں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے، 90 ارب لاڑکانہ میں خرچ ہوئے لیکن کوئی ایک سڑک دکھا دی جائے جو 90 کروڑ کی بھی بنی ہو، ہم یکجا ہو جائیں تو آنے والی کل ہماری ہے۔ فاروق ستار نے یہ شعر بھی پڑھا کہ

جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے
اب سحر جو آئے گی وہ ہماری ہے

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں صرف بہنوں کو گنا گیا، بھایئوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو بھی گنا جائے۔ متحدہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ شہری حکومت 6 ماہ کے اندر 12 لاکھ ٹن کچرے میں سے 6 سے 9 لاکھ ٹن کچرا اٹھا لے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری ٹھیک ہو گئی تو سندھ کی وزارتِ اعلیٰ پر ہمارے علاوہ کسی اور کا حق نہیں ہو گا۔

دریں اثناء، کے ایم سی نے کراچی کو چمکانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ صفائی کیلئے لال لا ل ٹریکٹر آ گئے ہیں۔ فاروق ستار پہلے ڈرائیور بن گئے۔ گاڑیاں کے ایم سی کے حوالے کر دی گئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved