Breaking News

دنیا مے کم ترین بجٹ حاصل کرنے والی فوج کون سی حے آور سب سےزیادہ شھید ھونے والے کوں حے جاننے کے لیے کلک کرے آج کآ روزنامہ

دنیا میں کم ترین بجٹ لینے والی فوج

اس سال پاکستان کا کل بجٹ 70 کھرب 22 ارب روپے رہا۔
جب کہ دفاعی بجٹ 11 کھرب 52 ارب روپے رہا۔
یہ بنتا ہے کل قومی بجٹ کا 16 فیصد۔
لیکن آج بھی نہایت ڈھٹائی سے 80 فیصد بجٹ کا جھوٹ بولا جاتا ہے۔

یہ ڈالرز میں تقریباً 8 ارب ڈالر بنتے ہیں۔
پاک فوج اپنی تعداد اور حجم کے حساب سے دنیا میں 6 نمبر پر ہے۔
لیکن بجٹ کے حساب سے دنیا میں 28 ویں نمبر پر ہے۔
پاک فوج سے زیادہ دفاعی بجٹ رکھنے والے کئی ایسے چھوٹے ممالک بھی ہیں جن کو کہیں سے بھی کسی جنگ کا خطرہ درپیش نہیں۔ مثلاً پولینڈ، متحدہ عرب امارات، کولمبیا، تائیوان، چلی اور سنگا پور وغیرہ۔

بدقسمتی یا خوش قسمتی سے پاکستان اپنی ایک مخصوص اسلامک آئیڈیالوجی اور نہایت اہم سٹریٹیجک لوکیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دشمن رکھنے والا ملک ہے۔
پاکستان کے وجود کو ختم کرنا یا کم از کم اسکی دفاعی طاقت کو توڑنا اس وقت دنیا کے چند طاقتور ترین ممالک کا مشترکہ ایجنڈا اور مفاد ہے جن میں انڈیا ، امریکہ اور اسرائیل سرفہرست ہیں اور پھر انکے اتحادی یعنی نیٹو اور افغانستان جیسے مسلم ممالک بھی۔
اسی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی 3600 کلومیٹر سرحد جنگی لحاظ سے ایکٹیو ہے جو پاکستان کو دنیا میں سب سے بڑی جنگی ایکٹیو سرحد رکھنے والا ملک بناتی ہے۔
جبکہ اندرونی حالات یہ ہیں کہ ۔۔۔
پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان جسکا کل رقبہ تقریباً آدھے پاکستان کے برابر ہے حالت جنگ میں ہے!
کراچی جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے حالت جنگ میں ہے اور وہاں دہشت گردوں کے خلاف ایک مستقل آپریشن جاری ہے ۔
پاکستان کے شمال میں واقع پورا قبائیلی علاقہ جو جنگی لحاظ سے دنیا کا مشکل ترین خطہ سمجھا جاتا ہے پوری طرح حالت جنگ میں ہے اور وہاں ہماری کم از کم ڈھائی لاکھ آرمی دہشت گردوں سے برسرپیکار رہی ہے ۔
پاکستان کی دفاعی ضروریات کس نوعیت کی ہونی چاہئیں اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔ لیکن حیران کن طور پر ۔۔

پاکستان کا دفاعی بجٹ فوجی حجم کے لحاظ سے دنیا میں کم ترین ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب پاک فوج نے ملکی معیشت کے پیش نظر اپنا بجٹ نہ بڑھانے کا اعلان کیا انڈیا نے اپنے دفاعی بجٹ کے لیے اضافی 18 ارب ڈالر منظور کیے۔ صرف یہ اضافہ ہی پاک فوج کے کل بجٹ سے دگنا ہے۔
ان 18 ارب ڈالر کے علاوہ انڈیا کا کل دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر ہے۔ اس انڈیا کو پاکستان کشمیر پر للکار رہا ہے اور سے چار جنگیں لڑ چکا ہے۔

افغانستان میں بیٹھی نیٹو کا دفاعی بجٹ 1036 ارب ڈالر ہے۔
اسی طرح امریکن فورسز کا دفاعی بجٹ 649 ارب ڈالر ہے۔
دونوں کو شکست دینے کا الزام معمولی بجٹ رکھنے والی پاک فوج پر ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے والے روس کا دفاعی بجٹ 61 ارب ڈالر ہے۔
پاکستان سے دفاعی مدد طلب کرنے والے سعودی عرب کا دفاعی بجٹ 67 ارب ڈالر ہے۔
معاشی پابندیوں میں گھرے ایران کا دفاعی بجٹ 14 ارب ڈالر ہے۔
تنکےجتنے اسرائیل نامی ملک کا دفاعی بجٹ 18 ارب ڈالر ہے یعنی پاک فوج سے دگنا۔ وہی اسرائیل جس کو پاک فوج نے عرب اسرائیل جنگوں میں زک پہنچائی تھی۔

اسی طرح پاک فوج کا فی کس خرچہ بھی دنیا میں کم ترین ہے۔ اس معاملے میں بنگلہ دیش بھی اپنی فوج پر زیادہ خرچ کرتا ہے جس نے آج تک کوئی جنگ نہیں لڑی۔

کچھ عرصہ پہلے حامد میر نے پاک فوج کے بجٹ پر تنقید کی جس کا لب لباب یہ تھا کہ پاک فوج میں جرنیل لیول کے افسر ماہانہ تین لاکھ روپے تک تنخواہ و مراعات پاتے ہیں۔

حامد میر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ خود ماہانہ 70 تا 80 لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہے۔ لفافے اس کے علاوہ ہوتے ہیں۔
اعلی عدالتوں کے جج 10 لاکھ سے اوپر جب کہ تمام سینٹرز اور اراکین اسمبلی 15 لاکھ ماہانہ تنخواہ و مراعات پاتے ہیں۔

حامد میر تو پتہ نہیں کس چیز کی تنخواہ لیتا ہے لیکن یہ ججز اور ایوان کے اراکین سمیت دیگر سول ملازمین کے ذمے محض خدمت ہے لیکن پاک فوج کے ذمے جانیں دینا ہے اور اس وقت پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ جانیں دینے والی فوج ہے جس میں آفیسرز کے شہادتوں کی شرح دنیامیں سب سے زیادہ ہے۔
اپنی ہی تنخواہیں کاٹ کر اس سے اپنے شہداء کے لیے شہداء فنڈ اور اس سے کاروبار کرنے والی پاک فوج کے کاروبار پر اعتراض کرنے والے یہ نہیں بتاتے کہ پاک فوج سالانہ اسی کاروبار سے ریاست کو 170 ارب روپے ٹیکس دیتی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

اس کاروبار سے ریٹائرڈ فوجیوں سمیت بہت سے لوگوں کو باعزت روزگار بھی ملتا ہے۔

حضورﷺ کے گھر میں اکثر کھانے کو کچھ نہ ہوتا تھا ۔ جس دن اس دنیا سے پردہ فرما رہے تھے گھر میں دیا روشن کرنے کے لیے تیل تک نہیں تھا لیکن گھر کی دیواروں پر 9 تلواریں لٹک رہی تھیں۔

پاکستان کے بے پناہ وسائل کا استحصال کرنے والے اور بے انتہا لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دینے والے تمام سیاستدان، تمام پاکستان دشمن لبرلز اور قوم پرست پاک فوج کے بجٹ کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟؟
اس پر غور ضرور کیجیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved