Breaking News

دوسرا ون ڈے ، 370 کے تعاقب میں‌ پاکستان کی پانچویں وکٹ 195 رنز پر گر گئی

 

نیپئیر میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے مفید ثابت ہوا ۔ کیویز کو پہلا نقصان 43 رنز پر ہوا جب برینڈن میکولم 31 رنز پر شاہد آفریدی کا شکار ہوئے جس کے بعد کین ولیمسن مارٹن گپٹل نے دوسری وکٹ پر شاندار 128 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ مارٹن ون ڈے کیریر کی 21 ویں نصف سنچری بنا کر 76رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ولیمسن نے جارحانہ کھیلتے ہوئے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنا ڈالی ۔ انہوں نے ایک چھکے سمیت 14 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ گرانٹ ایلیٹ 28 رنز بنا کر احسان عادل کا شکار بنے جس کے بعد لیوک رانچی صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ روز ٹیلر بھی کین ولیم سن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیریر کی 12 ویں سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ مقررہ اوورز میں آخری گیند پر سنچری مکمل کر کے 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان دو، شاہد آفریدی ، احمد شہزاد اور احسان عادل ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔370 رنز ہدف کے تعاقب میں‌ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنالیے. اوپننگ بلے باز احمد شہزاد 55 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ یونس خان 11رنز بنا سکے. محمد حفیظ 86 کے سکور پر کیچ آئوٹ ہوئے. شاہد آفریدی نے 9 گیندوں‌ پر 11 رنز بنائے. پانچویں‌ آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے جنہوں‌ نے صرف چار رنز بنائے.مصباح‌ الحق اور حارث سہیل وکٹ پر موجود ہیں –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved