Breaking News

دوسرا ون ڈے: بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹںگ، سری لنکا کیلئے 220 کا ٹارگٹ

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بابر اعظم اور شاداب خان کے علاوہ تمام بلے بازوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے دوران ایک وقت ایسا بھی تھا جب لگ رہا تھا کہ پاکستانی شاید ہی اچھا سکور کرنے میں کامیاب ہو، تاہم اس موقع پر نوجوان بلے باز بابر اعظم اور شاداب خان نے ٹیم کو سہارا دیا۔ بابر اعظم نے شاندار اور ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز بنائے اور آخری اوورز میں کیچ آؤٹ ہو کر واپس لوٹے۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری بنائی ہے۔ دوسری جانب شاداب خان نے بغیر آؤٹ ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے گماجے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ پریرا دو، لکمل اور وندرسے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ تاہم اس مرتبہ بھی قومی اوپنرز ٹیم کو اچھا سٹینڈ دینے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 17 کے سکور پر گری جب فخر زمان باہر نکلتی گیند پر غیر ضروری شارٹ مارنے کی کوشش میں سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ فخر زمان صرف 11 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد پاکستان کا سکور ابھی 27 تک پہ پہنچا تھا کہ احمد شہزاد بھی ساتھ چھوڑ گئے۔ احمد شہزاد صرف 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ تھے جو اس مرتبہ بھی شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ 71 کے سکور پر گری جب ٹیم کے ایک اور سینئر بلے باز شعیب ملک آئی لینڈرز کے باؤلر کے سامنے ٹک کر نہ کھیل سکے اور کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔

شعیب ملک نے بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھائی اور صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے بعد کپتان سرفراز احمد آتے ہی چلتے بنے۔ انہوں نے صرف 5 رنز بنائے۔ پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم بنے جو صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ ساتویں نمبر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو 101 رنز کی شاندار اننگز کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں حسن علی 7 اور رومان رئیس کوئی رن بنائے بغیر واپس پویلین پہنچے۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved