دو ماہ میں حکومت مکمل ناکام۔۔۔بیوروکریسی میں اصطلاحات نہ ہو سکیں۔۔۔مہنگائی اور قرضوں نے معیشت کا کباڑہ کردیا۔۔۔مہنگائی اور قرضوں کی زمہ دار گزشتہ حکومت ہے یا موجودہ ناکام وزراء۔۔۔ مکمل تفصیلات بادبان رپورٹ میں

بادبان رپورٹ : دو ماہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ معیشت دن بدن نیچے آتی دکھائی دی رہی ہے اور مہنگائی کا طوفان بڑھتا چلا جا رہا ہے اور خاص طور پر غریب عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔دو ماہ میں حکومت مکمل ناکام۔ دو ماہ کے عرصے میں بیوروکریسی میں بھی اصطلاحات نہ ہوئیں اور کرپٹ عناصر اپنی اپنی جگہوں پر قائم و دائم دکھائی دے رہے ہیں۔  مہنگائی اور قرضوں نے معیشت کا کباڑہ کردیا۔ معیشت میں ناکامہ اور تنزلی کی زمہ دار پچھلی حکومت ہے یا نئے وزراء جنہوں نے دو ماہ سے ابھی تک حالات اپنے قابوں میں نہیں لئے اور حکومت کے لئے ہر جگہ مشکلات بڑھتی دکھائی دے رہیں ہیں ۔ دوسری طرف چوروں کو پکڑنے کی رٹ ابھی تک حکومت کی زبانوں پر ہے جبکہ ابھی ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے نہ کہ چور چور کی رٹ کے پیچھے اپنی حکومت کی مدت کو کھو کھاتے لگانے کی۔