Breaking News

دھماکےمیں ایف سی قافلےکونشانہ بنایا،صوبائی وزیراطلاعات

 

پشاور :   صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں دہشت گردوں کا نشانہ ایف سی کا قافلہ تھا۔پشاور کے علاقے مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے بعد میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مال روڈ سے گزرتے ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا، تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، دھماکے میں زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مشتاق غنی کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے وقت ایف سی کا قافلہ گزر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے،

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved