Breaking News

دہشتگردی میں ملوث مزید چار ملک دشمنوں کو سزائے موت دیدی گئی

دہشتگردی میں ملوث مزید چار ملک دشمنوں کو سزائے موت دے دی گئی،چاروں دہشتگرد تعلیمی اداروں،سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق امن کے دشمن عبرتناک انجام کو پہنچ گئے،مزید چار دہشتگردوں کو خیبر پختونخواہ کی جیل میں پھانسی دے دی گئی،تعلیمی اداروں،سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں میں احمد علی،اصغر خان،ہارون الرشید،گل رحمان شامل ہیں،چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔دہشتگردوں کو مجسٹریٹ کے روبرو اقبال جرم کرنے کے بعد فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved