Breaking News

دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سخت قوانین ، موثر اقدامات کی ضرورت ہے، آرمی چیف

 

پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بتایا کہ فوج نےدہشت گردوں کیخلاف مختلف آپریشن شروع کر رکھے ہیں ۔ ضرب عضب اور خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔ دہشت گردوں کے خاتمے تک ضرب عضب آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین ، موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ضرب عضب میں ابتک 2100 سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں 190 جوان شہید ہوئے ۔ ایساف اور افغان فورسز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پاک افغان سرحد کے قریب اب تک آپریشن میں 150سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ تحریک طالبان کیخلاف ایساف ، افغان انٹیلی جنس کا آپریشن آگے بڑھ رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved