رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ ختم ہوگیا ، مولانا عبدالوہاب کی رقت آ٘میز دعا ، شرکائے اجتماع گناہوں کی معافی اور ملک و ملت کی سربلندی کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگتے رہے ۔ رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا ۔ اجتماع میں علما نے اپنے بیانات میں اُمت کی زبوں حالی کے اسباب پر روشنی ڈالی ، علما نے کہا کہ دین اسلام سلامتی اور امن کا مذہب ہے ، اتحاد بھائی چارے اور ایثار و قربانی کی تعلیمات اپنا کر معاشرے کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے ۔ اجتماع کے اختتام پر مولانا عبدالوہاب نے دعا کروائی ۔ دعا کے دوران لوگ گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ، اجتماع میں ملک کی سلامتی استحکام اور ترقی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ دعا کے بعد لوگوں کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، ٹریفک حکام نے رائے روڈ کو ٹھوکر نیاز بیگ تک ون وے قرار دے دیا تاکہ ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا نہ ہو