Breaking News

راولپنڈی میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے شہری کے گھر کا صفایا کردیا

راولپنڈی میں قانون کے محافظ ہی چور بن گئے اور شہری کو لوٹ لیا۔ عدالت کے حکم پر راولپنڈی میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی ضیغم عباس نے ایس ایچ او ندیم عباس، سب انسپکٹر رسالت  اور نفری کے ہمراہ قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے کزن ولید خان کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ ملزم تو پولیس کے ہاتھ نہ آیا لیکن قانون کے محافظوں نے ولید خان کے گھر کا ہی صفایا کردیا اور وہاں سے 10 تولے سونا اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرلیے۔ تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی ہے۔

متاثرہ شہری ولید خان 2 ماہ تک انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔ بعدازاں عدالتی حکم پر چور پولیس والوں کے خلاف دفعہ 342 کے تحت مقدمہ درج ہوا لیکن مقدمہ میں نامزد پولیس افسران و اہلکاروں میں سے کسی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved