راولپنڈی: ولایت کالونی میں خاتون سرکاری افسر اور خاوند کا معصوم ملازمہ پر شدید تشدد اور ویڈیو وائرل۔ تفصیلات رپورٹ میں

بادبان رپورٹ : راولپنڈی کی ولایت کالونی میں خاتون سرکاری افسر اور اس کے خاوند کی جانب سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔

گھریلو کمسن ملازمہ کو تشویشناک حالت میں والد کے حوالےکیا گیا جو اپنی بیٹی کو لے کر آبائی علاقے سمندری واپس چلا گیا۔

گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اور دیگر ادارے حرکت میں آ گئے۔

سی پی او عباس احسن نے بچی اور اس کے والد کو واپس لانےکے لیے ٹیم سمندری بھیج دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی پر تشدد ثابت ہونے پر میاں بیوی کے خلاف کارروائی ہو گی۔