Breaking News

راولپنڈی: ٹریلر اور وین میں تصادم، 3 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق، 5 زخمی

راولپنڈی:  راولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر اور مسافر وین میں ہولناک تصادم کے بعد آگ لگ گئی، تین بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شہبازشریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکری انٹر چینج پر مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی جس میں بہت سے مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے جبکہ زخمی 6 مسافروں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مسافر وین کے ڈرائیور کا نام آصف بتایا گیا ہے، لاشوں کے پمز ہسپتال میں ڈی این اے نہ ہونے کے باعث سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کروانے کے لئے رابطہ کئے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved