Breaking News

ریاض :سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے ۔ برطانیہ اور یورپ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ آج اور کل عید منائیں گے ۔ ماہ مقدس رمضان کے اختتام پر آج دنیا کے مختلف ملکوں میں عید الفطر منائی جا رہی ہے ۔

سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین ، کویت ، اردن ، فلسطین سمیت کئی خلیجی ممالک میں نماز عید کے اجتماعات سے دن کا آغاز ہوا ۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں روح پرور اجتماع ہوئے ، حرم میں بیس لاکھ سے زائد مسلمان شریک تھے ۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان ، ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی نماز عید ادا کی ۔ متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین ، کویت ، اردن ، عراق ، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں آج عید ہے ۔ ایشیا کے ملکوں جاپان ، انڈونیشیا ، ملائیشیا میں بھی آج عید منائی جائے گی ۔ عمان میں چاند نظر نہ آنے پر کل عید الفطر ہو گی ۔

برطانیہ سمیت یورپ میں مختلف مکاتب فکر کے افراد آج اور کل عید منائیں گے ۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلمان آج عید منا رہے ہیں ۔ امریکا اور کینیڈا میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے آج اور کل عید منائیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved