ریلوے ٹریکس کے قریب سکولوں کو بند کریں گے اور جو بچے ریلوے ٹریکس پر کھیلیں گے اُن کے والدین کو جرمانہ کریں گے۔۔۔بولان ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کا کرایہ کم کر دیا گیا ہے۔۔۔شٹل سروس شروع کر دی گئی ہے۔۔۔ہمیں جہیز میں چوروں ڈاکوئوں کا چھوڑا ہوا سامان ملا ہے۔۔۔شیخ رشید ریلوے منسٹر بادبان رپورٹ

لاہور میں پاکستان ریلویز کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اب  لاہور سے اسلام آباد کے لیے ریل کار صبح 8 بجے کے بجائے 10 بجے چلے گی جب کہ گرین لائن میں کیٹرنگ سروسز کو بحال کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزدوروں کے لیے ریلوے کا تحفہ دیا گیا ہے جس کے تحت کراچی سے دھابیجی تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی جس سے مزدور دھکے کھانے سے بچیں گے جب کہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان بھی شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پہلے 50 روز میں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ 

وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ تک کا کرایہ 1200 سے کم کرکے 700 روپے کردیا ہے جب کہ اکبر ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور کابرتھ کا کرایہ 1000 اور سیٹ کا کرایہ 800 روپے کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بچے ٹریک پر کھیلیں گے ان کے والدین کو پکڑیں گے۔