Breaking News

رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کے 15 قواعد و ضوابط مسترد

rangers

وفاق نے رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کے 15 قواعد و ضوابط مسترد کر دیے، رینجرز اپنی کارروائیوں پر نہ پولیس کو بتائے گی، نہ سندھ حکومت کو، ڈنکے کی چوٹ پر کام کرے گی۔

رینجرز کو پورے سندھ اور کراچی آپریشن کے اختیارات کے دو نوٹی فکیشن جاری کر دیےگئے،رینجرزاپنی کارروائیوں پر پولیس کو نہیں بتائے گی،رینجرز سرکاری دفاتر پر چھاپے کی اجازت نہیں لے گی،رینجرز پٹرولنگ اجازت لے کر نہیں کرے گی،رینجرز جو کرے گی، ڈنکے کی چوٹ پر کرے گی۔

وفاق اڑ گیا، سندھ حکومت کو صاف جواب دے دیا ،وفاق نے رینجرز کو سندھ اور کراچی میں اختیارات کے دو نوٹیفکیشن جاری کر دیے،سندھ حکومت کی سمری میں قواعد و ضوابط کے 15 نقاط وفاق نے مسترد کر دیے۔

رینجرز کو کارروائی کے مشروط اختیارات سے وفاق نے عدم اتفاق کیا، آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت وفاق سے مشاورت ہی نہیں کی گئی،رینجرز سندھ بھر میں پرانے طریقہ کارکے مطابق کارروائیاں جاری رکھے گی،رینجرز کو کرچی میں 90 روز کے لیے خصوصی اختیارات بھی مل گئے۔

ذرائع کے مطابق یکم اگست کو سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس میں قواعد و ضوابط کے تحت اختیارات دینے کا نکتہ پہلی بار شامل کیا گیا، قواعد ضوابط کی لسٹ الگ لگائی گئی جس میں 15 نکات شامل کیے گئے، ان قواعد کے مطابق رینجرز کو پابند کیا گیا کہ وہ سرکاری دفاتر پر چھاپوں سے قبل سندھ حکومت کی اجازت لے گی، محدود علاقوں میں ہدایات کے مطابق پٹرولنگ کرے گی، کارروائیوں سے علاقے کی پولیس کے افسران کو آگاہ کرے گی، کئی معاملات میں اجازت لے گی، جہاں پولیس کے لیے تعیناتی ممکن نہیں ہو گی وہاں رینجرز تعینات ہو گی۔

وزارت داخلہ نے ان 15 نکات کا جائزہ لے کر مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 147 کا مشاورت کا تقاضا پورا کیے بغیر قواعد و ضوابط شامل کر دیے گئے، جس کو عدم مشاورت پر نظر انداز کر دیا گیا اور اختیارات کے پرانے طرز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے، اب رینجرز پورے اختیار کے ساتھ سندھ میں بھی رہے گی اور کراچی آپریشن بھی کرے گی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved