Breaking News

زمبابوین کرکٹ ٹیم دوبارہ پاکستان آنے کیلیے تیار ہے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے گزشتہ روز آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج9/11 ہے،ٹور شیڈول کیا تو ذہن میں نہیں تھا کہ امریکا میں دہشت گردی والے دن کے موقع پر ورلڈ الیون آئے گی،اس موقع پر ہم پوری دنیا کو کرکٹ کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ میرے پاس جائلز کلارک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، ہم آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن، اینڈی فلاور، تمام کھلاڑیوں اور این او سی دینے والے بورڈز کے بھی مشکور ہیں، یہ سیریز صرف کرکٹ نہیں بلکہ ایک تاریخی موقع ہے، رچرڈسن اورکرکٹ بورڈز کے آفیشلز بھی میچز دیکھنے آئیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل سے کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، آرمی چیف اور وزیر داخلہ کے تعاون پر شکرگذار ہیں، آج کا دن ایک طویل سفرکے بعد آیا ہے۔ ورلڈ الیون سے سیریز سری لنکا اورویسٹ انڈیز کی آمد کیلیے بھی دروازے کھولے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلیے پہلا بڑا قدم زمبابوے کی ٹیم نے ہی اٹھاتے ہوئے2015 میں دورہ کیا تھا، ہم کامیاب ٹور پر انھیں بار بار یاد کرتے اور شکر گزار ہوتے ہیں، زمبابوے دوبارہ آنے کیلیے بالکل تیار ہے اور جب بھی قوم چاہے گی انھیں بلا لیا جائے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے پر ورلڈ الیون میں اس وقت بھی جنوبی افریقہ کے5کھلاڑی شامل ہیں،اس کے بعد مستقبل کیلیے راستہ ہموار کرنا آسان ہوگا، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ پروٹیز کو بھی پاکستان بلائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved