Breaking News

زمبابوے کی حکمراں جماعت نے صدر موگابے سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

صدر موگابے کی جانب سے نائب صدر اور سابق فوجی ایمرسن مننگاوا کی برطرفی کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے جب کہ فوج اور صدر کے درمیان جاری کشیدگی سے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔

زمبابوے کی حکمراں جماعت نے صدر موگابے سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا اور خاتون اول کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا ہے لیکن صدر موگابے مستعفی ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زمبابوے کے واحد قانونی صدر ہیں۔

1980 سے اقتدار پر براجمان زمبابوے کے صدر موگابے سے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے مخالفین کی بڑی تعداد ہرارے میں احتجاجی ریلی کے لیے جمع ہوگئی اور فوج نے بھی صدر مخالف مارچ کی حمایت کردی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے زمبابوے کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں سویلین حکمرانی کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے زور دیا ہے کہ زمبابوے میں فوری طور سویلین حکمرانی بحال ہونی چاہئے، یہ زمبابوے کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ نئے راستے کا انتخاب کرے، ملک میں فوری طور پر انتخابات کا انعقاد کرایا جائے اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved