Breaking News

سابق آرمی چیف واسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سابق آرمی چیف واسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ یہ اسلامی فوجی اتحاد 15 دسمبر 2015 کو تشکیل پایا جد میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شریک تھے جو بعدازاں اس کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے کمانڈر پاکستان فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل (ر) راحیل شریف کو نامزد کیا گیا اور اب بھی وہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved