Breaking News

سابق بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کی افواہ

بھارت کے سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، لوگوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں انھیں خراجِ تحسین پیش کرنا شروع کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگوں نے افسوس کا اظہار شروع کر دیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور یہ خبریں محض افواہیں تھیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں لوگوں نے واٹس ایپ گروپ پر بغیر تصدیق کئے یہ افواہ آگے شیئر کرنا شروع کر دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2015ء میں بھی اس طرح کی افواہ اڑی تھی جس کے بعد ایک سکول کی جانب سے نا صرف انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا بلکہ تعطیل کا اعلان بھی کر دیا، جب موت کی خبر جھوٹی نکلی تو ضلع کلیکٹر نے اسکول پرنسپل کو معطل کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved