Breaking News

سازش کے تحت پتھراؤ کیا گیا، تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے: بلاول بھٹو

اسلام آباد:  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے مخالفین نے سازش کے تحت پتھراؤ کیا، تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، منشور کے تحت بھوک، بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا اور آپ کا دلوں کا رشتہ ہے، ہمارا آپ سے وفا داری کا رشتہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر نے اپنے وعدے پورے کیے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی واحد جماعت جس نے منشور پیش کیا، ہمارے پاس نظریہ ہے، ہمارا منشور ایک اعلامی پروگرام ہے، ہم سب مل کر کراچی کی تقریر بدلیں گے۔قبل ازیں پی پی چیئرمین بلاول ہاؤس سے قافلے کی صورتحال میں روانہ ہوئے، ان کا فاقلہ گاڑیوں کی صورت میں گلشن حدید پہنچا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے لیڈر کے استقبال کیلئے موجود تھی جنہوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں خوش آمدید کہا۔ بلاول بھٹو نے گاڑی سے نکل کر کارکنوں کو ان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved