Breaking News

سانحہ حویلیاں کو ایک سال گز رگیا، رپورٹ آج تک منظر عام پر نہ آسکی

پی آئی اے کے اے ٹی آر 42 طیارے کو حویلیاں میں حادثے کو ایک سال ہو گیا۔ جنید جمشید سمیت 48 مسافر اور عملے کے 6 افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔ تحقیقات میں سانحے کو تکنیکی خرابی قرار دیا گیا مگر رپورٹ کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ایئر ہوسٹس اسما عادل نے خود فلائٹ پر ڈیوٹی لگوائی

اے ٹی آر طیارے کو المناک حادثے کے فوری بعد سپیشل انویسٹگیشن بورڈ تشکیل دیا گیا۔ بورڈ نے طیارے کا ملبہ اور بلیک باکس تحقیقات کے لئے فرانس میں بھجوایا۔ عملے کے جسد خاکی کا پوسٹ مارٹم اور میڈیکل کیا گیا جس میں عملے کو مکمل طور پر کلئیر قرار دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:حادثے کی تحقیقات کیلئے غیر ملکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

حادثے کی تفصیلی تحقیقات کیلئے اے ٹی آرکمپنی، یوٹاس ایجنسی اور فرانسیسی کمپنی کو خدمات حاصل کی گئیں۔ غیرملکی کمپنیوں نے کئی ماہ کی مشترکہ تحقیقات کے بعد حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق بلیک باکس کے معائنے سے سامنے آیا کہ طیارے کا بایاں انجن اچانک خراب ہوا اور الیکٹریکل سسٹم جزوی طور پر ناکارہ ہو گیا۔ الیکٹریکل سسٹم میں خرابی کے باعث پائلٹ طیارے کو دائیں انجن پر منتقل نہ کر سکا۔ جہاز مشرق سے جنوب کی جانب مڑگیا۔ 13 ہزار سے یک دم 7 ہزار فٹ کی بلندی پر آیا اور پہاڑ سے جا ٹکرایا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved