Breaking News

سانحہ لیبیا :دو پاکستانیوں کی میتیں آج پہنچیں گی

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں آج پاکستان پہنچائی جائیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا کشتی سانحے میں جاں بحق ہونے والے 2 پاکستانیوں کی میتیں آج شام 4 بجے فلائٹ نمبر ایس وی 0722 کے ذریعے اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر لائی جائیں گی۔

مجید حسین ولد طالب حسین کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ محمد لقمان ولد محمد اجمل کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میتوں کی لواحقین کو حوالگی کے لئے دفتر خارجہ کے دو افسران کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے پہلے گیارہ پاکستانیوں کی میتیں وطن لائی جا چکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved