Breaking News

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: مشتاق سکھیرا سمیت 115 افراد پر فرد جرم عائد

 انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیر اسمیت 115 افراد پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ مشتاق سکھیرا سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیراعدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مشتاق سکھیرا کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 7 دن ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے سابق آئی جی کو فرد جرم پر دستخط کرنے کا حکم دیا تو مشتاق سیکھرا نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں ،ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ عدالتی حکم کے بعد مشتاق سکھرا نے فرد جرم پر دستخط کر دیئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved