Breaking News

سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان

 بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان مشرقی وسطی میں ایران اورلبنان کی طرف مبذول کرلیں گے: فوٹو: فائل

برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی بادشاہ اگلے ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ دیں گے۔ 81 سالہ سعودی فرمانروا اپنے پاس صرف خادم الحرمین شریفین کی ذمہ داریاں رکھیں گے۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان مشرقی وسطی میں ایران اورلبنان کی طرف مبذول کرلیں گے اوراگرضرورت پڑی تو جنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

دو ہفتے قبل ہی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلافکمیٹی نے  بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 ماہ قبل ہی سعودی عرب کے شاہ سلمان نے موجودہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقررکردیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved