Breaking News

سعودی عرب کا جنوری 2018ء سے پٹرول پر 5 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

 سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2018ئ سے پٹرول پر اضافی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) نافذ کیا جائے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی حکام نے کیا جس کے تحت مقامی ٹرانسپورٹ خدمات اور بینکوں میں انتظامی خدمات پر اضافی قدری ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ البتہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹیشن اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاء ’واٹ‘ سے مستثنیٰ ہوں گی۔ وزارتِ صحت اور خوراک اور ادویہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ادویہ اور طبی آلات پر بھی یہ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسی شہری کے زیر استعمال ذاتی رہائشی جائیداد کی فروخت یا اس کو کرایہ پر دینے پر بھی واٹ لاگو نہیں ہو گا۔ متعلقہ حکومتی ادارے نے یکم جنوری سے اضافی قدری ٹیکس کے نفاذ کے لئے بلدیات اور دیہی امور کی وزارت ، وزارت محنت اور سماجی ترقی اور محکمہ کسٹم سے باہمی تعاون کے سمجھوتے طے کئے ہیں۔ حکام کے مطابق جن سرکاری اداروں کی سالانہ آمدن 10 لاکھ سعودی رالے سے زیادہ ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو 20 دسمبر 2017 سے قبل ویلیو ایڈڈ ٹیکس نظام کے لیے رجسٹر کرا لیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved