Breaking News

سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع۔ ولی عہد کی سیکیورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

 بادبان رپورٹ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ولی عہد کی سیکیورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے، وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کرلیا گیا ہے۔

 ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اہم اراکین بھی ہوں گے، دورے کے دوران 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیر استعمال رہیں گی۔

سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ممالک کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved