Breaking News

سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کا وزارتِ خارجہ دورہ۔ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ۔ بادبان رپورٹ۔

بادبان رپورٹ
پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آمد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دنیا نیوزذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر کے مطابق سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ ولی عہد کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں، ولی عہد کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی تاریخ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔ ان کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوران 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved