Breaking News

سلمان خان اور منی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار

 

 

بالی ووڈ کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کو کون بھول سکتا ہے جس میں سلمان خان نے پون کا لافانی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ایک بچی ہرشالی ملہوترا نے منی کا کردار ادا کرکے لاکھوں دلوں میں اپنا گھر کر لیا تھا۔ برصغیر پاک وہند کے فلمی شائقین نے اس فلم کو بہت پسند کیا تھا۔ خاص طور پر منی کی معصومیت نے سب کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان اور ہرشالی ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں۔

سلمان اور ہرشالی نے گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔ ہرشالی کی والدہ نے اس اشتہار کے بارے میں کسی قسم کی خبر دینے سے معذرت کی تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سلمان اور ہرشالی جلد ہی ایک اشتہار میں اکھٹے جلوہ گر ہونگے۔ ہرشالی ملہوترا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved