Breaking News

سندھ ایپکس کمیٹی نے نو مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دیدی

kn

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، مولا بخش چانڈیو، نثار کھوڑو اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میںسی پیک کے لئے 1000 ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس کی تشکیل اور 9 مزید مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے تمام اداروں کو اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس کرنے اور دکھانے کو اب کچھ نہیں رہا۔ راحیل شریف کے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved