Breaking News

سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے کیسز کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کے اہم اجلاس میں سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے کیسز کے حوالےسے ججز کی رپورٹ پیش کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں پنجاب بھر کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سے متعلق اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے 14ججز کے علاوہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ، سی سی پی او ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، صوبے بھر کے آر پی اوز ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر شریک ہیں ۔ اجلاس میں ججز نے اہم سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں ریسکیو 15 ، احمدیوں کی عبادت گاہوں پرحملہ سمیت دیگر کیسز کا فیصلہ سنایا گیا ۔ – lk
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved