Breaking News

سوشل میڈیا پر زینب کا قاتل ٹھہرائے جانے والے وسیم خٹک کا وضاحتی بیان

قصور کی رہائشی سات سالہ زینب کے بے رحمانہ قتل کے بعد سوشل میڈیا پر زینب کے لیے انصاف کے حصول کے لیے ایک کیمپین شروع ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جسٹس فار زینب ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ پر ہے۔ لوگ حکومت سے زینب کے قاتل کو فوری طور پر ڈھونڈھنے اور سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بچوں کو جنسی تشدد سے بچائو کی آگاہی ویڈیوز بھی شئیر کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے آدمی کی شبیہ کو زینب کے والد کی ایک ویڈیو میں موجود آدمی سے تشبیہ دی جانے لگی۔ اس آدمی کا نام وسیم خٹک ہے اور یہ دس سال سے پاکستان عوامی تحریک کے یوتھ ونگ سے وابستہ ہیں۔ جب وسیم خٹک کی یہ تصویر بہت مرتبہ شئیر کی گئی اور انہیں زینب کا قاتل سمجھا جانے لگا تو وسیم خٹک نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک وضاحتی بیان ریکارڈ کر کے اپلوڈ کیا جو اوپر موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved