Breaking News

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو کلپ علامہ اقبال کی آواز میں نہیں: وضاحت

شاعر مشرق کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور پوتے منیب اقبال نے سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو کلپ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علامہ اقبال کی آواز میں نہیں۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش معروف نظم “شکوہ” کی آڈیو ریکارڈنگ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ علامہ اقبال کی آواز میں ہے۔ اپنے آڈیو پیغام میں ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ قائد اعظم کی متعدد ریکارڈنگز موجود ہیں لیکن علامہ اقبال کی کوئی ریکارڈنگ ان کی دانست میں نہیں۔ علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال نے کہا کہ تین روز سے وہ وضاحت کر رہے ہیں کہ آڈیو ریکارڈنگ علامہ اقبال کی نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈنگ دراصل شکاگو میں مقیم جمال ناصر کی آواز میں ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved