Breaking News

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12 ڈالر کے اضافے سے 1331 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 اور300 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر57 ہزار600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49 ہزار371 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 728.57 روپے ہو گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved