بادبان رپورٹ : سندھ صرانہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن میں سونے کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ ہوا، فی تولہ سونے پر پہلے 850 روپے بڑھے اور پھر سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا، اس طرح مجموعی طور پر مطابق کاروباری دن میں سونے کی قدر 1450 روپے بڑھی ہے۔
صدر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق قیمتوں میں کمی بیشی معمول سے زائد ہونے پر دو بار سونے کی اختتامی قیمت جاری کرنے کا رواج رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سونے کی خریداری ہے لیکن سونے فروخت کرنے والے نہیں ہیں، جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہے۔