Breaking News

سٹیل ملز کی 1500 ایکڑ زمین سپیشل اکنامک زون بنانے کیلئے دی جائے گی

پاکستان سٹیل ملز کے جاری اعلامیئے کے مطابق ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ادارے کی زمین پر سپیشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں سی پیک کے تحت اسٹیل ملز کی 1500 ایکٹر زمین پر سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے زمین 1 کروڑ 40 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے زون کے لیے دی جائے گی۔ ماضی میں ہوئی بد انتظامیوں کے باعث پاکستان سٹیل ملز گزشتہ دو سال سے بند پڑی ہے۔ حکومت کی مالی معاونت سے ادارے کے ملازمین کو تنخواہوں ادا کی جاتی ہیں۔ سٹیل ملز کے بند پڑے رہنے سے ماہانہ 1 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ ادارے کا مجموعی خسارہ 170 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved