Breaking News

سپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹرز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

 

لاہور ہائیکورٹ میں سپاٹ فکسنگ میں سزائیں بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کے خلاف اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سلمان بٹ ، محمد عامر اور محمد آصف نے ملک کا نام بدنام کیا ہے ۔ درخواست میں تینوں کھلاڑیوں کا کیس نیب میں چلانے کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ تینوں کرکٹرز کی جائیداد اور مال ضبط کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کی درخواست بھی شامل تھی ۔ اس سے پہلے محمد عامر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی کہ فاسٹ بولر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت واپس لی جانی چاہئے ۔ محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف نے پی سی بی کو اعترافی بیانات بھجوائے تھے جسے بورڈ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved