Breaking News

سپریم کورٹ نے ججز، سرکاری افسران کی دوہری شہریت معاملے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرار اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے رپورٹس طلب کر لی گئیں۔

سپریم کورٹ میں سرکاری ملازم کی سروس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری افسران کی دوہری شہریت کا نوٹس لیا۔ انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کو ہدایت دی کہ گریڈ 17 سے اوپر کے دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔ چیف جسٹس نے ملک بھر کی تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرارز سے دوہری شہریت کے حامل جج صاحبان کی رپورٹ بھی 15 روز میں طلب کر لی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved