سپریم کورٹ نے نجی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 20 فیصد کمی کے حکم کا اطلاق ملک بھر کے تمام  اُن اسکولوں پر ہوگا جو 5 ہزار سے زائد فیسیں وصول کر رہے ہیں۔ 

اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے مطابق 5 ہزار سے کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی ادارے 20 فیصد کمی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ طلبہ اور والدین کم فیس جمع کرائیں اور والدین اسکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں۔