Breaking News

سکیورٹی وجوہات: نواز شریف کا دورہ لالہ موسی اور وزیر آباد منسوخ

واک تھرو گیٹس ہٹا دیئے گئے جبکہ سکیورٹی اہلکار بھی واپس چلے گئے، حامد کے غریب والدین آج بھی انتظار کرتے رہے۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ اور وزیر آباد منسوخ کر دیا گیا۔ واک تھرو گیٹس ہٹا دیئے گئے جبکہ سکیورٹی اہلکار بھی واپس چلے گئے۔ حامد کے غریب والدین آج بھی انتظار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث نواز شریف کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے مشن جی ٹی روڈ کے دوران ان کے قافلے میں شامل گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر اظہار تعزیت کے لیے آنا تھا۔ حامد کے غریب والدین آج بھی انتظار کرتے رہے۔

دوسری طرف وزیر آباد کے باسیوں کو آج بھی مایوسی رہی جہاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنا پڑا، سابق وزیر اعظم نوازشریف کو وزیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved