Breaking News

سیاسی بحران کا حل، اپوزیشن جرگے نے درمیانی راستہ تجویز کر دیا

 

اپوزیشن جرگے نے حکومت، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو بحران سے نکلنے کا درمیانی راستہ تجویز کر دیا۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایسا حل تجویز کیا ہے جو تمام فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ اُمید ہے کل مذاکرات کا حتمی دور ہوگا جبکہ عوامی تحریک نے پیشرفت پر عدم اطمینان ظاہر کر دیا۔
اسلام آباد:اپوزیشن جرگے، حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن جرگے نے اپیل کی کہ تمام فریقین جرگے کے تجویز کردہ درمیانی راستے پر عمل کرتے ہوئے معاملات حل کریں اور سیلاب میں گھرے مظلوموں کی داد رسی کریں۔ اپوزیشن جرگے نے تجویز کردہ درمیانی راستے کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تینوں فریقین کے درمیان مسئلہ صرف استعفے کا ہے جس پر کوئی بھی فریق اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ وفاقی وزراء احسن اقبال اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت خلوص دل کے ساتھ آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کر رہی ہے۔ اب تک کی پیشرفت سے امید بندھی ہے کہ کل مذاکرات کا حتمی دور ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رحیق عباسی نے مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک چھ میں سے کسی ایک نکتے پر بھی اتفاق نہیں ہوا۔ مذاکرات ایسے بڑھ رہے ہیں کہ ہم ایک قدم آگے کی جانب بڑھاتے ہیں تو دو قدم پیچھے کی جانب۔ معاملے کا حل یہی نظر آتا ہے کہ ہم الٹا چلنا شروع کر دیں لیکن ابھی الٹا چلنے کا وقت نہیں آیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved