Breaking News

سیاسی و عسکری قیادت کا سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم حکام سعودی عرب جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کی سربراہی میں پاکستانی وفد 21 نومبر کو سعودی جائے گا۔

22 نومبر کو وزیرِ اعظم نئے سعودی فرمانروا سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہونگے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved