Breaking News

سیریز برابر کرنے کا سنہری موقع ضائع ہو گیا،شاداب خان

قومی لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر ہو سکتی تھی مگر یہ سنہری موقع ضائع ہو گیا۔ گزشتہ روز نیلسن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہیں دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست پر شدید مایوسی ہوئی کیونکہ ایک موقع پر پاکستانی ٹیم کھیل میں موجود تھی اور انہیں ایسا نہیں لگتا تھا کہ شکست بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم نے یہ موقع گنوا دیا کیونکہ میچ کے دوران کئی اہم مواقع پر غلطیاں کی گئیں جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ میچ میں شاداب خان نے شاندار نصف سنچری بھی سکور کی لیکن وہ ضائع ہو گئی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ جتنے اوورز بھی باقی ہیں اس میں پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز سکور بورڈ پر سجا سکیں کیونکہ اس کی بہت زیادہ ضرورت بھی تھی۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران وہ ریگولر بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیٹنگ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی مزید تین میچز باقی ہیں لہٰذا پاکستان کیلئے سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی اور انہیں پوری امید ہے کہ تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کم بیک کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ میچوں کے دوران بھی وہ اپنی بیٹنگ کے ساتھ ہی بائولنگ کارکردگی میں بہتری کی بھی پوری کوشش کریں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved