Breaking News

سینیٹ: عدالتی اختیارات کی قبائلی علاقہ جات تک توسیع کا بل منظور

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، بل پر بات کرنے کا موقع دیں۔ جے یو آئی(ف) کے مولانا عطاءالرحمان نے یہ کہہ کر صدائے احتجاج بلند کی کہ آپ لوگ بہت بڑی زیادتی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد حکومت کی دونوں اتحادی جماعتوں کے ارکان واک آؤٹ کر گئے اور بل ان کی غیر موجودگی میں منظور کر لیا گیا ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا پارلیمنٹ نےاپنا کام کیا ہے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، جنہوں نے بل پر کام کیا ان کو مبارک باد، اگر کسی نے منظور شدہ بل سے اختلاف کرنا ہے تو وہ اس کا حق ہے۔ سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved