Breaking News

‘سی پیک کے ذریعے پاکستان صنعت چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکے گی’

اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے سی پیک ٹرک انڈسٹری کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان چین سے ٹیکنالوجی اور تجربات حاصل کر رہا ہے اور آنے والے سال میں پاکستانی صنعت چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کی صنعت کے لئے نئے مواقع کھل رہے ہیں، پاکستان اور چائنہ کی ٹرک انڈسٹری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا مظہر ہے۔ مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ یقیناً سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ہو گا اور اس سے پاکستان میں رہنے والوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved