Breaking News

شریف جونیئر کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب لوٹ مار کو تحفظ دو ہے۔ لٹیروں کو جیلوں میں بند کرنا کافی نہیں، ان کے حلق میں انگلی ڈال کر لوٹا مال نکالا جائے۔

 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرضے 8 ہزار ارب سے بڑھ گئے، عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت تھی لیکن سابق حکمرانوں نے کمیشن کیلئے موٹرویز، میٹرو بسیں اور اورنج ٹرینیں بنائیں۔ روپے کی بے قدری سے ملکی قرضے اور کرپٹ اشرافیہ کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی اور دودھ کے گلاس کی قیمت میں بہت تھوڑا فرق رہ گیا ہے۔ لوٹ مار کرنیوالوں کو پروٹوکول دینے کی وجہ سے پاکستان مقروض ترین ملکوں میں سرِفہرست ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرنیوالے شریف جونیئر کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved